ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں ماہی گیری کے دوران بوٹ میں اچانک آگ؛ دوسری بوٹ کے ذریعے ماہی گیروں کی حفاظت

ہوناور میں ماہی گیری کے دوران بوٹ میں اچانک آگ؛ دوسری بوٹ کے ذریعے ماہی گیروں کی حفاظت

Sun, 19 Feb 2017 18:56:28    S.O. News Service

ہوناور 19/ فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہلدی پورکی طرف بحر عرب میں ماہی گیری کے دوران بوٹ میں اچانک آگ لگ جانے سے بوٹ پر موجود ماہی گیروں کے جان کے لالے پڑ گئے تھے، مگر فوری طور پر قریب میں موجود دوسری بوٹ کے ماہی گیروں نے ان لوگوں کو بچالیا۔ یہ حادثہ آج اتوار صبح پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہوناور کے عبدالقادر عبدالرزاق کی ملکیت والی الرئیس نامی بوٹ پر ماہی گیر مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے، اس دوران اچانک بوٹ کے ڈیزل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آگ کافی تیزی کے ساتھ بوٹ کے دیگر حصوں میں پھیلنے لگی جس سے بوٹ پر سوار ماہی گیروں کے لئے خطرات منڈلانے لگے۔ مگر قریب میں واقع ماہی گیروں نے جب بوٹ سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر وہ اپنی بوٹ لے کر ان کو بچانے کے لئے پہنچ گئے۔ تمام ماہی گیروں کو دوسری بوٹ پر منتقل کیا گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی، مگر بوٹ کا ڈیزل ٹینکر جل کر تباہ ہونے سے بوٹ کو بھی کافی نقصان  پہنچا۔ نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپیوں کا لگایا گیا ہے۔

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: